امراوتی 30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش کی وزیر داخلہ ٹی ونیتا نے کہا کہ نیلور میں ہوئی بھگدڑ تشہیر کیلئے چندرا بابو نائیڈو کے جنون کا نتیجہ ہے ۔ اس بھگدڑ میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ٹی ونیتا نے مہلوکین کے افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ چندرا بابو نائیڈو جیسے سینئر لیڈر کو یہ احساس نہیں تھا کہ انتہائی تنگ گلیوں میں روڈ شو منعقد نہیں کیا جاتا ۔ یہ در اصل تشہیر حاصل کرنے ان کے جنون کا نتیجہ تھا کہ بھگدڑ مچی اور ہلاکتیں ہوئیں۔