حیدرآباد 5ستمبر(یواین آئی) نیلور ریلوے سٹیشن میں بم کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ ایک نامعلوم شخص نے کال کر کے بتایا کہ پلیٹ فارم پر بم رکھا گیا جو جلد ہی پھٹ جائے گا۔ بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ نے مکمل جانچ کی ۔مسافروں کو دور بھیج دیا گیا اور پارسل سنٹر و دیگر علاقوں کی جانچ کی گئی تاہم کوئی بم برآمد نہیں ہوا ۔