نیلور میں سڑک حادثہ سرپنچ کے بشمول 5 افراد ہلاک

   

نیلور ۔ آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک سرپنچ کے بشمول پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ سجاپورم گاوں میں پیش آیا جب ایک ٹریکٹر الٹ گیا ۔ مہلوکین میں ولیج سرپنچ اے پنچلیا بھی شامل ہے ۔ سرپنچ اور پانچ دوسرے افراد کچھ خریداری کیلئے جا رہے تھے کہ گاڑی الٹ گئی اور ایک کھڈ میں جا گری جس کے نتیجہ میں پانچ افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔