نیلور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔ 9۔ اکتوبر۔ ( یو این آئی) اے پی کے ضلع نیلور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے نیلور کے بودھانم ٹول پلازہ کے قریب ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب چینئی سے نیلور آنے والی کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ڈیوائیڈر کراسنگ سے ٹکرا گئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ گڈور پولیس اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔