نیلوفر دواخانہ میں کلینکل ٹرائلس کی تحقیقات

   

حیدرآباد /27 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں میڈیکل اینڈ ہیلت آتھاریٹیز نے نیلوفر دواخانہ میں خواتین اور بچوں پر ’’کلینیکل ٹرائلس ‘‘ بچوں پر علاج کا تجربہ کرنے کے واقعات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن نے یہ احکام جاری کئے ۔ یہ مسئلہ دراصل دو ڈاکٹروں کے درمیان کا ہے ۔ یہاں پر کوئی کلینکل ٹرائلس نہیں کئے گئے ۔ ریسرچ کے حصہ کے طور پر متعلقہ ڈاکٹر نے مریضوں کا جائزہ لیا تھا ۔ تاہم تحقیقاتی رپورٹ داخل کئے جانے کے بعد ہی قطعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔