نیلوفر ہاسپٹل میں آتشزدگی سے دہشت

   

حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) نیلوفر ہاسپٹل میں آتشزدگی سے دہشت پیدا ہوگئی ۔ ہاسپٹل کے لیاب میں لگی آگ سے سارا علاقہ دھویں میں گھیر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ تاہم ہاسپٹل عملہ کی بروقت چوکسی اور آتش فرو آلات کے ذریعہ فوری اقدام پر بڑا سانحہ ٹل گیا اور پولیس کے علاوہ آتش فرو عملہ نے نیلوفر ہاسپٹل پہونچکر راحت کاری کے اقدامات کو انجام دیا ۔ ذرائع کے مطابق اس حادثہ میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ہاسپٹل میں مریضوں کے علاوہ مریضوں کے لواحقین کی ہر وقت تعداد موجود رہتی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نیلوفر ہاسپٹل کی پہلی منزل پر موجود لیاب میں فریج میں شاک سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی اور آگ وارڈ میں پھیل گئی ۔ تاہم کوئی بڑا مالی یا جانی نقصان کا واقعہ پیش نہیں آیا ۔ ع