نیلوفر ہاسپٹل میں عصری علاج کی سہولتوں کیلئے حکومت کے اقدامات

   

سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل سے فیروز خاں کی ملاقات
حیدرآباد۔/7 فروری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے مشہور نیلوفر ہاسپٹل میں مریضوں کیلئے بنیادی سہولتوں میں مزید اضافہ کے مسئلہ پر جنرل سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی محمد فیروز خاں نے سپرنٹنڈنٹ نیلوفر ہاسپٹل ڈاکٹر اوشا رانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہاسپٹل میں عصری علاج کی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کئے۔ فیروز خاں نے سپرنٹنڈنٹ سے تمام تفصیلات حاصل کرتے ہوئے تیقن دیا کہ وہ وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا سے ملاقات کریں گے اور ان سے نیلوفر ہاسپٹل کے دورہ کی خواہش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت نیلوفر ہاسپٹل میں مریضوں کے علاج کی بہتر سہولتوں کے علاوہ دیگر بنیادی سہولتوںکی فراہمی کے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو تیقن دیا کہ ہاسپٹل میں صحت و صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ماہر ڈاکٹرس کے علاوہ عصری مشنری کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ نے فیروز خاں کو تہنیت پیش کی۔1