نیلوفر ہاسپٹل میں ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے 3 بچوں کی موت

   

حیدرآباد۔ نیلوفر ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے نتیجہ میں 3 بچوں کی موت واقع ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والی تین ماہ کی شیر خوار نویا کو شدید بخار کے نتیجہ میں اسے نیلوفر ہاسپٹل لایا گیا تھا اور علاج کے دوران آج وہ فوت ہوگئی۔ اسی طرح مزید دو بچے علاج کے دوران فوت ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ متوفی بچوں کے والدین نے وہاں کے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ دواخانہ میں ناقص طبی انتظامات کے نتیجہ میں بچوں کی موت واقع ہورہی ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔