نیلوفر ہاسپٹل میں ڈینگو سے لڑکی فوت

   

حیدرآباد 2 ستمبر ( یو این آئی ) شہر کے نیلوفر دواخانہ میں علاج کے دوران ڈینگو بخار سے ایک 11 لڑکی کی موت ہوگئی ۔ متوفی لڑکی کی شناخت وقارآباد ضلع کے تانڈور کے سیتارام پیٹ کی رہنے والی ایم ارشیتا کے طور پر کی گئی ہے ۔ والدین نے لڑکی کو ایک ہفتہ قبل یہاں شریک کیا تھا ۔ ڈاکٹرس نے ڈینگو کا شبہ ظاہر کیا تھا ۔ تاہم دوران علاج لڑکی فوت ہوگئی ۔