نیلے پرندے کو الوداع، ٹوئٹر کا نیا لوگو جاری

,

   

نیویارک: نیلے پرندے کو الوداع کہ کر ٹویٹر نے باضابطہ طور پر اپنا نیا لوگو جاری کردیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنا نام اور تصویر چڑیا سے بدل کر حرف ’’X‘‘ کردی۔ پیر کے روز ٹویٹر کے مالک امریکی ارب پتی ایلون مسک نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ کی تصویر پر نیا لوگو لگا دیا۔اتوار کومسک نے کہا کہ وہ ٹویٹر لوگو کو تبدیل کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا جلد ہی ہم ٹویٹر برانڈ کو الوداع کہیں گے اور آہستہ آہستہ تمام پرندے کو الوداع کردیں گیمسک کی متعدد ٹویٹس میں سے ایک میں کہا گیا کہ ٹوئٹر کا نیا لوگو حرف ’’x‘‘ ہے۔ یہ رات کو شائع کیا جائے گا اور پیر کو پوری دنیا میں گردش کرے گا۔مسک نے لیٹر (X) کی چمکتی ہوئی تصویر پوسٹ کی اور بعد میں ٹویٹر اسپیس فیچر کے ذریعے صوتی چیٹ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہاں یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔مسک نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ مجھے قطعی طور پر یقین نہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے؛لیکن مجھے حرف ’’x‘‘ سے محبت ہے۔