نیمار ورلڈ کپ کوالیفائر میں کولمبیا اورارجنٹینا کیخلاف نہیں کھیلیں گے

   

ریو ڈی جنیرو: گھٹنے کی انجری سے صحت یاب برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار کولمبیا اور ارجنٹینا کے خلاف ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر میں نہیں کھیل پائیں گے ۔ برازیلین فٹ بال فیڈریشن نے گزشتہ روز ایک بیان میں یہ معلومات شیئر کئے ہیں۔ کوچ ڈوریوال جونیئر نے کہا کہ نیمار، گول کیپر ایڈرسن اور ڈیفینڈر ڈینیلو کولمبیا اور ارجنٹائن کے خلاف میچوں کے لیے فٹ نہیں ہیں۔ ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر اینڈریک کو نیمار کی جگہ برازیل کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ نیمار نے اپنا آخری میچ 2مارچ کو کھیلا تھا لیکن بائیں ران میں درد کی وجہ سے انہیں میچ درمیان میں ہی چھوڑنا پڑا تھا۔ برازیل، جنوبی امریکا کے کوالیفائنگ میں پانچویں نمبر پر 20مارچ کو کولمبیا کی میزبانی کرے گا اور اس کے بعد اس کا مقابلہ سرفہرست ارجنٹائن سے ہوگا۔