نیم برہنہ شخص ایفل ٹاور پرچڑھ گیا، لوگوں میں خوف وہراس

   

پیرس: پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب کی تیاریوں کے درمیان کل اتوار کو فرانسیسی دارالحکومت میں سکیورٹی الرٹ رہی تاہم اس دوران ایک شخص نے’’روشنیوں کے شہر‘‘ میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔اولمپک گیمز کی اختتامی تقریب سے چند گھنٹے قبل بغیر شرٹ کے ایک آدمی کو 330 میٹر (1,083 فٹ) اونچے ایفل ٹاور پر چڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔اگرچہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا یا اس کا کیا مقصد تھا۔ اس شخص کو اولمپک کی انگوٹھیوں کے اوپر دیکھا گیا جو یادگار کے دوسرے حصے پر سجائی گئی تھیں۔سکیورٹی حکام نے کسی پیش رفت کے پیش نظر علاقے کو خالی کرا لیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایفل ٹاور ایک ہفتہ قبل اولمپکس گیموں کی افتتاحی تقریب کا مرکز تھا، لیکن اس کے اختتامی تقریب کا حصہ بننے کی توقع نہیں ہے۔ اولمپکس گیمز کی اختتامی تقریب سینٹ ڈینس کے علاقے سٹیڈ ڈی فرانس میں شام تقریباً نو بجے شروع ہونا تھی۔حالیہ اولمپک مقابلوں اور اختتامی تقریب کی نگرانی کیلئے 30,000 سے زیادہ پولیس اہلکار پیرس اور باہر تعینات کیے گئے تھے۔جبکہ فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے وضاحت کی کہ اولمپک گیمز کے آخری دن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے 3,000 کے قریب پولیس افسران سٹیڈ ڈی فرانس کے ارد گرد اور 20,000 دیگر پیرس اور سینٹ ڈینس کے علاقے میں اتوار کی رات کو تعینات کیے گئے تھے۔