نیم فوجی دستوں کے 53ہزار اہلکاروں نے نوکری چھوڑی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: پچھلے پانچ سال میں، پچاس ہزار سے زیادہ جوانوں نے یا تو نوکری چھوڑ دی یا سنٹرل پولیس سیکورٹی فورسز اور آسام رائفلز میں ریٹائر ہو گئے ہیں۔ حکومت نے یہ تحریری اطلاع لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے جواب میں کہا کہ پچھلے پانچ برسوںمیں نیم فوجی دستوں کے 53,336 اہلکار نوکری چھوڑ چکے ہیں۔کانگریس لیڈر مانیکم ٹیگور نے نیم فوجی دستوں کے کام کے حالات کے بارے میں سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں نیم فوجی دستوں کے 50 ہزار سے زیادہ سپاہیوں نے نوکری چھوڑ دی ہے؟ اس کے ساتھ نیم فوجی دستوں کی طرف سے خودکشی کے واقعات کے بارے میں بھی معلومات مانگی گئی۔ رائے نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں میں نیم فوجی دستوں کے 53,336 اہلکاروں نے یا تو نوکری چھوڑ دی ہے یا ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔