ممبئی ۔ ولیمسن ایک نرسنگ طالب علم جب 16 جون کی صبح کو جاگ کر اپنے بینک کھاتے کی جانچ کررہا تھا تو وہ حیرت سے اپنے بستر سے نیچے گر پڑا۔ جب وہ سویا تھا تو اس کے کھاتے میں بہت کم رقم تھی لیکن جب جاگ کر 9 بجے دن وہ اپنے کھاتے میں جمع رقم کا جائزہ لے رہا تھا تواسے پتہ چلا کہ اس کے بینک کھاتے میں ایک کھرب امریکی ڈالر کا راتوں رات اضافہ ہوگیا ہے۔ تحقیقات پر پتہ چلا کہ یہ ایک تکنیکی غلطی تھی۔