نیند کا عالمی دن، ملازمین کو سونے کا کھلا موقع

   

بنگلورو : کمپنی، دفاتر یا دیگر کام کرنے والی جگہوں پر ملازمین کو بونس، انکریمینٹ اور سالانہ چھٹیوں کے علاوہ کئی دیگر مراعات دی جاتی ہیں لیکن ملک کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو ایسی نئی چیز بطور تحفہ دی کہ ملازمین کے علاوہ دنیا بھر میں لوگ اس کے بارے میں جان کر حیران رہ گئے۔ میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں نیند کے عالمی دن کے موقع پر بنگلورو شہر میں ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو نیند کا تحفہ دیا ہے۔ کمپنی نے آج کے دن ملازمین کو کھلا موقع دیا ہے کہ وہ چاہیں تو چھٹی کرسکتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق کمپنی نے اپنے تمام ملازمین کو ای میل کے ذریعہ آگاہ کیا کہ تمام ملازمین کو نیند کے عالمی دن پر آرام کے لیے چھٹی کی اجازت دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کمپنی کی جانب سے ملازمین کو بھیجے گئے ای میل کی تصویر دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد اس پالیسی پر پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔