ہلدوانی : اتراکھنڈ کے نینی تال کے ضلع کانگریس صدر ستیش نینوال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے مسٹر نینوال نے منگل کو یواین آئی کے ساتھ بات چیت میں بتایاکہ “میں نے ریاستی صدر سے کہا ہے کہ مجھے اب فارغ کر دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی طرف سے کہا ہے کہ میں اب صدر نہیں بننا چاہتا، مجھے عہدے سے فارغ کر دیں۔ تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے رکن کے طور پر انہوں نے کانگریس کے قومی صدر کے عہدے کے لیے حالیہ ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔ نینوال تقریباً دو دہائیوں تک نینی تال ضلع کانگریس کے صدر کے عہدے پر فائز رہے ۔ کانگریس آفس سوراج آشرم کے ذرائع کے مطابق مہانگر کانگریس کمیٹی ہلدوانی کے موجودہ صدر راہل چھموال کو نینی تال ضلع کانگریس صدر کے عہدہ کے مضبوط دعویدار بتایا جا رہا ہے ۔