نینی تال ۔ 4مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک بڑی آگ نے نینی تال کے مشہور میٹرو پول ہوٹل کو جسے کبھی پاکستان کے بانی محمد علی جناح نے اور کئی ممتاز فلمی شخصیتوں نے کلیدی مہمانوں کی حیثیت سے برسوں تک استعمال کیا تھا اور جسے دشمن کی جائیداد قرار دیا گیا تھا ، آگ بھڑک اٹھی ۔ ہوٹل کی اصل عمارت اور سیلس ٹیکس آفس چند سال قبل یہاں قائم ہواتھا ، آگ سے تباہ ہوگئے ۔ سرکل آفیسر تھاپا نے کہا کہ حالانکہ وہ آگ بھڑک اٹھنے کی حقیقی وجہ کا پتہ نہیںچلاسکے لیکن بادی النظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ چند اصرار کی کارستانی تھی ۔ میٹرو پول ہوٹل نینی تال کا قدیم ترین ہوٹل تھا ۔ راجہ محمودآباد نے بھی یہاں قیام کیا تھا جو بعدازاں پاکستان منتقل ہوئے تھے ۔