نینی تال میں شراب کیلئے شدید بارش و ژالہ باری میں بھی عوام قطار میں

,

   

٭ لاک ڈاون میں نرمی کے دوران بعض علاقوں میں شراب کی دکانات کھولنے کی اجازت دی گئی جس کے ساتھ ہی شراب کی دکانوں پر عوام کا ہجوم دیکھا گیا ۔ اترکھنڈ کے نینی تال کی مال روڈ پر شراب کی خریداری کے لئے ایک طویل قطار دیکھی گئی جہاں شدید بارش اور ژالہ باری کے باوجود لوگ چھتریاں لے کر قطار میں ڈٹے رہے اور شراب کے لئے اپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔ کئی لوگ قطار میں بغیر چھتری یا جیکٹ کے تمام تکالیف اور مصیبتوں کو برداشت کر کے شراب کی خریداری کیلئے گھنٹوں قطار میں کھڑے رہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق اترکھنڈ میں کورونا وائرس کے اب تک صرف 60 مریض ہے جبکہ ایک کی موت ہوئی ہے۔