نیوارک ایئرپورٹ پر گرفتار ہندوستانی کو واپس بھیجا جارہا ہے

   

نئی دہلی 11 جون (یواین آئی) امریکہ میں نیو جرسی کے نیوارک ایئرپورٹ پر حراست میں لیے گئے ہندوستانی شہری کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ہریانہ کا رہائشی ہے جو بغیر ویزا کے امریکہ پہنچا تھا۔ قانونی کارروائی کے نتیجے میں اب اسے ہندوستان واپس بھیجا جا رہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے نیویارک میں ہندوستانی قونصل خانے نے پتہ لگایا کہ ہریانہ کا یہ شخص غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوا تھا۔