واشنگٹن: امریکہ کے نیواڈامیں ہینڈرسن میں ہوئی فائرنگ میں مشتبہ حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ۔کے ایس این وی نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے علاج کیلئے دواخانہ میں داخل کرادیا گیا ہے ۔مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچے اور مشتبہ شخص سے پہلے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور بعد میں گولی مار کر اس کا قتل کردیا۔واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔