نیوجرسی : فائرنگ کے دوران دو مشتبہ سمیت 6 افراد ہلاک

,

   

واشنگٹن،11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے دو مشتبہ افراد سمیت 6 لوگوں کی موت ہوگئی۔سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ ’این بی سی نیویارک‘ کے مطابق پولیس اہلکارایک قتل کی تفتیش کے سلسلہ میں دو افراد سے پوچھ گچھ کے لئے پہنچے ،اسی دوران انہوں نے پولیس اہلکار کے سر میں گولی ماری دی اور فرار ہوگئے۔ بعدازاں حملہ آور گاڑی میں فرار ہونے کے بعد ایک دوکان میں داخل ہوگئے ، جہاں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار شہری بھی مارے گئے ۔ حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں ہے ۔ فی الحال، فائرنگ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔