نیوجرسی میں 34 منزلہ ہوٹل اور کسینو منہدم نظارہ کرنے عوام نے 40 ہزار روپئے ادا کئے

,

   

نیویارک : نیوجرسی امریکہ کی اٹلانٹک سٹی میں 34 منزلہ ہوٹل اور کسینو کو منہدم کردیا گیا۔ یہ عمارت کبھی سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ملکیت تھی۔ انہدام کا منظر دیکھنے کیلئے عوام نے 575 ڈالر (زائد از 40 ہزار روپئے) ادا کئے۔ سلسلہ وار دیوالیہ ہونے کے بعد 2009ء میں ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے معاہدے ختم کرلئے تھے۔ دولت مند ترین سرمایہ کارل اکاہن نے 2016ء میں اس کو حاصل کیا تھا۔