نیوجرسی میں 5.5 شدت کا زلزلہ ‘ نیویارک میں بھی جھٹکے

   

نیویارک : امریکی شہر نیوجرسی میں آج 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا اور اس کے ساتھ نیویارک میں بھی 4.8 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ کہا گیا ہے کہ اس زلزلہ کا مبداء پڑوسی ریاست نیوجرسی میں تھا ۔ امریکی جیالوجیکل سروے نے یہ بات بتائی ۔ ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ بروکلین میں عمارتیں ہلنے لگی تھیںاور کب بورڈ کے دروازے متاثر ہوئے جبکہ دوسری اشیا کو بھی معمولی سا نقصان ہوا ۔ نیویارک کے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں اس وقت غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ایک اجلاس چل رہا تھا جسے زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا تھا ۔ زلزلہ کے وقت بچوں کو بچاؤ مہم کے نمائندے جانٹی سویرپٹو اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انہوں نے فوری محسوس کیا کہ یہ زلزلے کا جھٹکا ہے ۔ سوشیل میڈیا صارفین نے بھی فلاڈلفیا سے نیویارک تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی اطلاع دی ہے ۔