نیوزی لینڈسانحہ کے بعد ویزہ حاصل کرنے والوں میں اضافہ 

,

   

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ میں پچھلے ماہ نماز جمعہ کے موقع دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے ہوئے ۔ ان حملو ں میں تقریبا پچاس لوگ ہلاک اور چالیس لوگ زخمی ہوئے تھے ۔ دنیا بھر اس واقعہ کی مذمت کی جارہی تھی ۔ اور اب نیوزی لینڈ کا ویزا حاصل کرنے والوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ادارہ برائے پناہ گزینوں کے مطابق ۱۵؍ مارچ کو دہشت گرد حملو ں کے بعد نیوزی لینڈ میں قیام کرنے والوں کی خواہشمندوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹمر الماس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے ۱۰؍ دن قبل نیوزی لینڈ آنے کے خواہش مندوں کی آٹھ ہزار ۸۴۴؍ درخواستیں موصول ہوئی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ درخواستین امریکہ سے موصول ہوئی ہے۔