آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے بڑے شہر ایک لینڈ میں کورونا وائرس کے ایک مریض کی نشاندہی کے بعد 18 اگست سے سارے ملک میں تین روزہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ مذکورہ مریض ڈیلٹا وائرس کا شکار ہو سکتا ہے۔ لاک ڈاؤن کا اعلان وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے کیا۔ اس لاک ڈاؤن کے دوران تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ صرف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ اس حکومتی اعلان کے بعد نیوزی لینڈ کی کرنسی کی قدر میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔