ویلنگٹن، 18 مارچ (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں جمعہ کو ہوئی اندھا دھند فائرنگ اور اس میں 50 سے زائد افراد کے شہید اور اتنے ہی لوگوں کے زخمی ہونے کے بعد حکومت نے پیر کو بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بندوق قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ اندرون دس دن اس قانون کو تبدیل کر دیا جائے گا۔وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے یہاں کہا کہ کابینہ نے 10 دن کے اندر بندوق قانون میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محترمہ آرڈرن نے اگرچہ اس قانون میں تبدیلی کے سلسلہ میں کچھ بھی تفصیل سے بتانے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کی جائے گی۔