نیوزی لینڈمیں بھی کسانوں کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج

   

آکلینڈ ۔ نیوزی لینڈ میں حکومت کے خلاف کسان سڑکوں پر آ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کسان حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ کسانوں نے آکلینڈ اور کرائسٹ چرچ سمیت کئی شہروں میں ٹریکٹر ریلیاں نکال کر احتجاج کیا۔ ٹریکٹر ریلیوں کی وجہ سے شہروں میں ٹریفک جام ہوگیا۔ کئی جگہوں پر لوگوں نے ان کا استقبال بھی کیا۔ کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز لگا رکھے تھے، جن پر کاشتکاری نہیں تو خوراک نہیں سمیت دیگر نعرے درج تھے۔