ہیملٹن29 اکتوبر (یو این آئی ) بلیئر ٹکنر (چار وکٹ) اور نیتھن اسمتھ (دو وکٹ) کے بعد ڈیرل مچل(56 ناٹ آؤٹ) اور راچن رویندرا(54) کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے چہارشنبہکو دوسرے ونڈے میں انگلینڈکو 101گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ونڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلش بیٹنگ لائن پھر ناکام ہوگئی۔ انگلینڈ کی ٹیم40 اوورز بھی نہ کھیل پائی اور36 اوورز میں175 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جیمی اوورٹن42 اورکپتان ہیری بروک34 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جو روٹ 25، جیکب بیتھل 18، سیم کرن17 اور جیمی اسمتھ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ جوز بٹلر اور عادل رشید فی کس9 رنز، برائیڈن کارس3 اور بین ڈکٹ ایک رن بنا سکے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے4، نیتھن اسمتھ نے2 جبکہ جیکب ڈفی، ذاکری فوکس، مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلے ہی اوور میں ول ینگ کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ نے قدرے محتاط انداز میں آغازکیا تاہم بعد میں تیزکھیل کر ہدف باآسانی33.1 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈیرل مچل56 اورکپتان مچل سینٹنر برق رفتار34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔ راچن رویندرا 54 اورکین ولیمسن21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے3 جبکہ عادل رشید اور جیمی اورٹن نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کو تین ونڈے میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز2013 میں جیتی تھی جبکہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر2008 کے بعد انگلینڈ کے خلاف یہ پہلی سیریز میں فتح ہے ۔
