نیوزی لینڈ سے سیریز ،ٹکٹوں کی فروخت

   

لاہور۔ شائقین کا انتظار ختم ہوا اور نیوزی لینڈ سے پاکستان کی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی جب کہ قیمت 500 سے3 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔راولپنڈی میں مقرر ونڈے میچز کے ٹکٹوں کی قیمت ایک اور2 ہزار روپے مقررکی گئی ہے،لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹکٹ کی قیمت 500 سے3 ہزار روپے مختص ہوئی، ٹکٹ خریدتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر نے کہا ہے کہ سیریز میں تماشائیوں کی واپسی پر ہم بہت پرجوش ہیں، فی الحال گنجائش کے25 فیصد افرادکو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی،شائقین حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔