دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس کے مطابق ہندوستان سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن چھن گئی۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی۔رینکنگ میں ہندوستان کا تیسرا اور آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے جبکہ پاکستان ون ڈے رینکنگ میں 5 ویں نمبر پر ہے۔ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا چھٹا، بنگلا دیش کا ساتواں اور سری لنکا کا آٹھواں نمبر ہے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔