نیوزی لینڈ مساجد قتل عام : رائل کمیشن کی تحقیقات کا آغاز

,

   

ویلنگٹن ۔ 13 مئی(سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ میں اب اس بات کی تحقیقات کی جائے گی کہ آیا پولیس اور انٹلیجنس مساجد پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کو روک سکتی تھی جس میں 51 مسلمان جو نماز جمعہ ادا کرنے آئے تھے، اندھادھند فائرنگ میں شہید ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق انتہائی بااختیار اور طاقتور عدالتی تحقیقات جسے رائل کمیشن کہا جاتا ہے، اس وقت تحقیقات کرنے کیلئے دستیاب ہے جو ان حالات کا جائزہ لے گا جب ایک تنہاء بندوق بردار نے 15 مارچ کو دو مساجد پر اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے 51 مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم جسنڈا آرڈن نے کہا کہ حملوں کے بعد حکومت نے مسلمانوں کے ساتھ جو ہمدردی کی اور ان کی پذیرائی کی، فی الحال یہ تحقیقات اس ہمدردی کا سب سے اہم حصہ ہے۔ رائل کمیشن کی تحقیقات کا نتیجہ نیوزی لینڈ میں آئندہ ایسے نوعیت کے حملوں کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔