نیوزی لینڈ میں اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ نہیں

   

آکلینڈ : (سید مجیب کی رپورٹ) : نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفرلکسن کا کہنا ہے کہ ملک کو ان قوتوں کا مقابلہ کرنا جاری رکھنا چاہئے جو 2019 کے کرائسٹ چرچ مساجد پر حملے کا باعث بنے۔ وزیر اعظم نے ہفتہ کی صبح حملے کی چھٹویں برسی کے موقع پر منعقدہ ایک چھوٹے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ یاد رہے کہ 2019 میں ہوئے حملے میں 51 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے اور اب مجرم سزائے عمرقید کاٹ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں اسلاموفوبیا کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اسے چیالنج کریں۔ چاہے وہ الفاظ میں ہو، پالیسیوں میں ہو یا خاموشی سے ہو۔ ہماری مسلم کمیونٹی نیوزی لینڈ کے سماجی، ثقافتی اور اقتصادی تانے بانے کی انمول شراکت دار ہے۔