آکلینڈ ۔ 17 مئی (سید مجیب) نیوزی لینڈ میں سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ کو وائرل کرنے کے الزام میں گجرات ہندوستان سے تعلق رکھنے والے نیوزی لینڈر کویہاں کے ایک باوقار شخصیت میں انہیں جسٹس آف پیس اسوسی ایشن کی رکنیت سے محروم کردیا گیا ہے۔ واضح رہیکہ گذشتہ دنوں اسلام مخالف پوسٹ کی وجہ سے کانتی لال بھاگ بھائی پٹیل کو جسٹس آف پیس اسوسی ایشن کی ممبرشپ سے نکال دیا گیا ہے۔ اسوسی ایشن کے وائس پریسیڈنٹ این کلارک نے میڈیا کو اس فیصلہ سے مطلع کیا۔