آکلینڈ۔یکم ستمبر ( سید مجیب کی رپورٹ ) وزیراعظم نیوزی لینڈ جسنڈا آرڈن نے جو ایک انٹرمیڈیٹ اسکول کا دورہ کررہی تھیں اعلان کیا کہ نیوزی لینڈ کے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کہ تمام طلباکو مفت لنچ فراہم کیا جائے گا جیسا کہ دیگر ممالک میں فراہم کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے طلبہ میں تعلیم سے دلچسپی پیدا ہوگی اور اولیائے طلبہ کو اپنے بچوں کو اسکول پہنچانے کی ذمہ داری کا احساس ہوگا ۔ یہ اسکیم بچوں میں حصول علم سے دلچسپی میں اور والدین کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کیلئے نافذ کی جارہی ہے ۔
