نیوزی لینڈ میں حالات سے ہم آہنگی ضروری : رہانے

   

نئی دہلی ۔ یکم جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے نے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کے ضمن میں کہا ہے کہ بیرونی دورہ پر وہاں کے حالات اور خاص کر مقابلے کے دوران تیز ہوا سے ہونے والی پریشانی کیخلاف بہتر مظاہرہ ایک چیلنج ہوگا ج سے ہندوستانی ٹیم کو نمٹنا ہوگا ۔ ہندوستانی ٹیم 21 تا 25 فبروری ویلنگٹن اور 29 فبروری تا 4 مارچ کرائسٹ چرچ میں دو ٹسٹ مقابلے میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد پانچ ٹوئنٹی 20 اور تین ونڈے کھیلے جائیں گے ۔ ٹسٹ سیریز میں وہاں کے حالات اور بولروں کی سوئنگ بولنگ کے خلاف ہندوستانی بیٹسمینوں کو چیلنج درپیش رہے گا ۔