ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے ایک حصے میں جمعرات کو خراب موسم کی وجہ سے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔موسلا دھار بارش کے باعث جنوبی آئلینڈ میں سیلاب آگیا ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے ایمرجنسی مینجمنٹ اور ری کوری کے وزیر مارک مچل نے جمعرات کی سہ پہر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کرائسٹ چرچ میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے ۔قومی موسمیاتی اتھارٹی میٹ سروس نے کہا کہ کینٹربری علاقے کے کچھ حصوں میں چہارشنبہ کی صبح سے جمعرات کی سہ پہر تک 100 سے 180 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کچھ علاقوں میں، اس دوران ایک ماہ کے مقابلے دوگنی سے بھی زیادہ بارش ہوئی۔سیلوین کے میئر سام بروٹن نے کہا کہ دریا کی سطح میں اضافے اور علاقائی کونسل کے مشورے کی وجہ سے صبح 5.39 بجے ضلع میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا تھا۔میٹ سروس نے جمعرات کی صبح 10 بجے سے جمعہ کی صبح 3 بجے تک ویلنگٹن میں تیز ہواؤں کے لیے ریڈ وارننگ بھی جاری کی ہے ۔