نیوزی لینڈ میں سیڈوفیڈرین نامی دوااب آسانی سے دستیاب ہوگی

   

Ferty9 Clinic

آکلینڈ (سید مجیب کی رپورٹ) مخلوط حکومت سرخ مینے سے چھٹکارا حاصل کرکے اور نیوزی لینڈ کے بیمار شہریوں کو سردی اور فلو کی مؤثر ادویات خریدنے کی اجازت دیکر اصولی فیصلے کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں اسوسی ایٹ وزیرصحت ڈیوڈ سیمور کا کہنا ہیکہ منشیات کے غلط استعمال کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کرنے والا ایک بل پیش کیا جارہا ہے اور ادویات کے ضوابط 1984 میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں تاکہ سیڈو فیڈرین کو دوبارہ درجہ بند کیا جاسکے۔ اس کے بعد اس دوا کی ضرورت والے مریض فارمیسی کے نسخہ کے بغیر بھی خرید سکیں گے۔ یاد رہیکہ سیڈو فیڈرین پر کچھ عرصہ قبل اس لئے پابندی عائد کردی گئی تھی کہ یہ خدشات پائے جارہے تھے کہ اسے میتھیمفیٹامن کی تیاری کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بہرحال، سیڈوفیڈرین کی فروخت پر غیرمؤثر پابندی کو ہٹانا نیوزی لینڈ کے شہریوں کو ان کو اپنی زندگیوں پر زیادہ انتخاب اور آزادی دینے کا ایک اصولی فیصلہ ہے۔