نیوزی لینڈ میں شام غزل کا کامیاب انعقاد

   

Ferty9 Clinic

آکلینڈ : ( سید مجیب کی رپورٹ) اردو ہندی کلچرل اسوسی ایشن نے فکلنگ کنونشن سنٹر میں ایک دلکش غزل نائٹ کا اہتمام کیا جس میں حاضرین کو دلفریب دھنوں اور ثقافتی تقریبات کا ایک شاندار امتزاج پیش کیا گیا ۔ تقریب میں معزز مہمانوں کے علاوہ وزیر میلیسالی ، ارکان پارلیمنٹ ڈاکٹر کارلوس چیونگ ، ڈاکٹر ڈیبورارسل ، پرمجیت پرمار اور دیگر نے شرکت کی ۔ جناب ایم اے حق نے خیرمقدمی تقریر کی اور سید مجیب نے سالانہ رپورٹ پیش کی ۔ رسالہ ’دھنک‘ کے 13ویں ایڈیشن کا آغاز ہندی ایڈیٹر روہت کمار نے کیا ۔ غزل نائٹ کے تمام فنکاروں نے سامعین کو مسحورکردیا ۔ آخر میں سید مجیب نے تقریب کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ۔