نیوزی لینڈ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع

   

Ferty9 Clinic

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا قبل از وقت آج آغاز ہوگیا ۔ الیکشن دراصل 17 اکٹوبر کو منعقد ہوں گے مگر ملک بھر میں 450 پولنگ اسٹیشنوں پر عوام قبل از وقت ووٹ ڈال سکتے ہیں ۔ وزیر اعظم اور لیبر پارٹی کی لیڈر جسنڈا آرڈن دوبارہ انتخاب کے لیے انتخابی میدان میں ہیں ۔ 3 سال قبل انتخابات میں تقریبا 45 فیصد ووٹ اسی طریقہ کار سے ڈالے گئے تھے اور اس مرتبہ توقع ہے یہ تناسب 60 فیصد تک ہوسکتا ہے۔ آرڈن کی پارٹی کا قدامت پسند نیشنل پارٹی سے مقابلہ ہے ۔۔