نیوزی لینڈ میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک، چھ زخمی

   

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں جمعرات کو فیفا خواتین ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے چند گھنٹے قبل فائرنگ میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک اور ایک پولیس افسر سمیت 6 دیگر زخمی ہو گئے ۔ آکلینڈ ڈسٹرکٹ کمانڈر اور قائم مقام سپرنٹنڈنٹ سنی پٹیل نے بتایا کہ دونوں متاثرین فائرنگ کے مقام پر تعمیراتی کام کررہے تھے ۔ مقتول مجرم ماتو تنگی متوا ریڈ (24) بھی کام کر رہا تھا۔ مسٹر پٹیل نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کی حالت مستحکم ہے ۔ پٹیل نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین اسپتال میں داخل ہیں جب کہ دو کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہاپکنز نے واقعے کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ یہ کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں تھا ۔