نیوزی لینڈ میں قومی ایمرجنسی کی مدت میں توسیع

   

ویلنگٹن،7اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے انفیکشن کے درمیان نیوزی لینڈ میں منگل کو قومی ایمرجنسی کو ایک ہفتے کیلئے بڑھانے کا اعلان کیاگیا۔نیوزی لینڈ کے وزیر پینی ہینارے نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے کہا،‘‘شہری سلامتی اور ایمرجنسی کے انتطامیہ محکمے کے ڈٓائریکٹر کی صلاح پر وزیراعظم سے بات چیت کرنے کے بعد میں نے کورونا وائرس کے پیش نظر قومی ایمرجنسی کو ایک ہفتے کے لئے بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔ ’’نیوزی لینڈ میں 25مارچ کو قومی ایمرجنسی کا اعلان کیاگیاتھا جس کے ایک دن بعد ہی 26مارچ کو پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیاگیاتھا جو کم از کم چار ہفتے تک نافذ رہے گا۔