نیوزی لینڈ میں مسجد قتل عام مہلوکین کی یاد میں تقریب منسوخ

   

ویلنگٹن 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہوئے مسلمانوں کے قتل عام کے مہلوکین کی یاد میں اتوار کو ہونے والی پہلی برسی تقریب کو منسوخ کردیا ہے ۔ وزیر اعظم جسٹن آرڈن نے کہا کہ یہ فیصلہ افسوسناک ہے ۔ ہم اس کو منسوخ کرکے افسوس کا شکار ہیں۔ تاہم ایسے سانحہ کو یاد کرکے ہمیں خود اپنی زندگیوں کو مزید خطرہ سے دوچار نہیں کرنا چاہئے ۔ کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ 2019 کو بندوق بردار نے مسجد میں فائرنگ کردی تھی جس میں 51 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔