ویلنگٹن۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ میں ہفتہ کو مسلسل 22 ویں دن کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا۔وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں ابھی تک کورونا کے 1154 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 22 مریضوں کی اس وائرس کے انفیکشن سے موت ہو چکی ہے اور 1482 مریض ٹھیک ہو گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کووڈٹریسر نے اب تک 552000 معاملے درج کئے ہیں جو حکومت کی طرف سے رابطے میں آنے والوں کا پتہ لگانے اور ان کی شناخت کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔وزارت صحت نے شہریوں کو اس ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی تاکہ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کورونا مریضوں کے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں کی جانچ کی جاسکے ۔