نیوزی لینڈ میں نمائندہ سیاست سید مجیب کو اعزاز

   

آکلینڈ ۔20 مئی (سید مجیب کی رپورٹ) لسانی اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ کیلئے مشہور و معروف اردو روزنامہ سیاست کے نیوزی لینڈ نمائندہ سید مجیب کو جو عنقریب کوئینز سرویس میڈل (QSM) حاصل کرنے والے ہی تاہم اس سے قبل بھارتیہ ودیا بھون نیوزی لینڈ نے اردو زبان کے فروغ میں ان کی شاندار خدمات کیلئے اعزاز سے نوازا۔ ایک حالیہ تقریب میں بھارتیہ ودیا بھون نیوزی لینڈ نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے توصیفی سند پیش کی۔ یہ اعزاز نیوزی لینڈ، خاص طور پر آکلینڈ کی تمام کمیونٹیز میں اردو کو آگے بڑھانے کیلئے ان کی لگن کا جشن منانے کے مترادف ہے۔ اس موقع پر سید مجیب نے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کیلئے نہیں ہے بلکہ ہر اس فرد کیلئے ہے جو زبان کی طاقت کو شناخت اور اظہار کا ذریعہ بناتا ہے۔ میں نے صرف اس کی بقاء کیلئے ایک چھوٹا سا کردار نبھایا ہے۔