آـکلینڈ ۔ 7 نومبر (سید مجیب کی رپورٹ) آکلینڈ کے مہاتما گاندھی سنٹر میں ایک پروگرام کے دوران ہند۔ نیوزی لینڈ کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت کا جشن منانے کیلئے معززین، تجارتی قائدین اور ہندوستانی تارکین وطن کی کثیر تعداد یکجا ہوئی۔ اس موقع پر دورہ پر آئے وزیرکامرس و صنعت حکومت۔ ہند مسٹر پیوش گوئل مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر معززین میں وزیراعظم نیوزی لینڈ کرسٹوفرلکسن، وزیر تجارت ٹوڈ میکلے اور نیوزی لینڈ میں ہندوستان کی ہائی کمشنر محترمہ نیتا بھوشن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاہ گروپ آف کمپنیز کے سی ای او عمران حسین، نیوزی لینڈ میں روزنامہ سیاست کے نمائندہ سید مجیب (کیو ایس ایم)، اجیت سچدیو، بھارتیہ سماج چیاریٹیبل ٹرسٹ کے صدرنشین، آکلینڈ میں قونصل جنرل آف انڈیا ڈاکٹر مدن موہن سیٹھی کی اہلیہ روشنی چڈھا اور روپاسچدیو و دیگر نے بھی شرکت کی۔
