ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں بھی کورونا کے نئے ڈیلٹا اسٹرین کی وبا پھیل رہی ہے اور منگل کو ڈیلٹا کے مزید 222 نئے مریض سامنے آنے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد اب تک بڑھ کر 5973 ہو گئی ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ڈیلٹا کے سب سے زیادہ 197 نئے کیسز سامنے آئے ۔ وائیکاٹو میں 20، نارتھ لینڈ میں ایک، ویراراپا میں دو اور لیک ڈسٹرکٹ ہیلتھ بورڈ کے علاقے میں دو کیسز کی تصدیق ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا کے کل 91 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جن میں سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انھیں انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں رکھا جا رہا ہے ۔وزارت صحت کے مطابق کورونا کے چار ہزار 609 نئے کیس مقامی رابطوں سے ہیں جبکہ دیگر مقامات سے 866 کیس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ نیوزی لینڈ میں اس وقت کورونا کے 8726 ایکٹو کیس ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں پیر کے روز مجموعی طور پر 2142 افراد کو پہلی اور دوسری کورونا ڈوز دی گئی، جن میں سے 7764 افراد کو کورونا کی پہلی ڈوز دی گئی جو کہ کل آبادی کا 90 فیصد ہے اور 13678 افراد کو دوسری ڈوز 81 فیصد ہے ۔