نیوزی لینڈ میں کشتی غرقاب‘ 4افراد ہلاک

   

ویلنگٹن ۔ نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے پر شدید طوفان سے کشتی ڈوب گئی،جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور ایک لاپتا ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق طوفان کے سبب ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں افراتفری دیکھنے میں آئی اور قریبی سمندر میں ماہی گیروں کی ایک بڑی کشتی ڈوب گئی۔ طوفان کے ساتھ آکلینڈ اور دیگر شہروں میں شدید بارش بھی ہوئی۔ ایک گھنٹے میں پورے مہینے جتنی بارش ہوئی۔