نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس نہیں

   

ماسکو 4مئی (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ( ہیلتھ ) ایشلے بلوم فیلڈ نے پیر کو ٹویٹر پر یہ اطلاع فراہم کی ۔ انہوں نے کہا‘‘ یہ پہلا دن ہے جب کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ صورت حال برقرار رہے ۔ مجھے یہ کہتے ہوئے اچھا لگتا ہے کہ ابھی کسی کی ہلاکت کی کوئی تازہ رپورٹ نہیں ہے ’’ ۔ دی نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تقریبا چھ ہفتے میں یہ پہلا موقع ہے جب گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کا ایک بھی نیا کیسز سامنے نہیں آیا ۔وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ موجودہ حالات کا 11 مئی کو جائزہ لیا جائے گا ۔نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 1487 ہے اور اب تک اس وبا سے 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔