نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت کی توثیق

   

ویلنگٹن، 29 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے ایک بزرگ خاتون کی موت ہونے کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ۔نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایشلے بلوم فیلڈ نے اتوار کو یومیہ پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔