ویلنگٹن ، 6 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے دو نئے کیسز سامنے آئے اور اس دوران اس وبا سے ایک مریض ہلاک ہو گیا ۔ملک کے وزیر صحت نے چہارشنبہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ ہیلتھ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایشلے بلوم فیلڈ نے کہا کہ دونوں کیسز میں سے ایک نئے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور ایک کورونا مشتبہ ہونے خدشہ ہے ۔ کورونا کا مصدقہ کیس ماریسٹ کالج کلسٹر سے منسلک ہے جبکہ ممکنہ معاملہ سینٹ مارگریٹ ریسٹ ہوم کلسٹر سے وابستہ ہے ۔ ڈاکٹر بلوم فیلڈ نے کہا کہ روز ووڈ ریسٹ ہوم کلسٹر میں ایک 60 سالہ خاتون کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو گئی ، جو کورونا سے متاثر تھی۔